02 killed, 898 injured in 837 traffic accidents across Punjab

پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 837روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 525افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔373معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 372ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر402اور126پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت208متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان68حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد65حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ تیسرے

Maulana Tahir Mahmood Ashrafi, Chief of Pakistan Ulema Council called on Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar

نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل900متاثرین میں 743مرد اور157خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 176افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور503افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ221زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 731موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین07مسافربسیں،27ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیوپنجاب