Chairman Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar meets Chairman Faisalabad Industrial Estates Development and Management Company (FEDMC) Mian Kashif Ashfaq

رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر،رکن پنجاب اسمبلی سعید احمد سعیدی اورتحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق بھی اس موقع پر موجود تھے
ملاقات میں صنعتی عمل کو تیز کرنے او رکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال
علامہ اقبا ل انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کام کو مزید تیز کریں گے -عثمان بزدار
انڈسٹریل زون میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ون ونڈوسہولت دیں گے-عثمان بزدار
پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی-عثمان بزدار
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار
ہماری حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے۔ عثمان بزدار
آج پنجاب کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے سب سے آگے ہے-عثمان بزدار
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے – عثمان بزدار
شہریوں کومعیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزید ترقیاتی کام کرائے جائیں گے -عثمان بزدار
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلاح عامہ کے منصوبوں کے لئے خصوصی فنڈز مہیا کریں گے -عثمان بزدار
چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے سی پیک سے منسلک سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی
چیئرمین فیڈمک نے انڈسٹریل سٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا
چیئرمین فیڈمک نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بننے والے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سٹی، فرنیچر سٹی، اپیرل پارک اور ایگرو پارک منصوبوں کے بارے میں بھی وزیراعلیٰ کو بریف کیا
میاں کاشف اشفاق نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں، چائنیز، ایشین، یورپین، ترکی اور سعودی بلاکس کے بارے میں بھی بتایا
ان بلاکس میں فارن کمپنیز صنعتیں لگائیں گی جس سے نوجوانوں کو روزگارکے بے پناہ مواقع ملیں گے
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت میں اب تک 40 بڑی کمپنیاں صنعتیں لگانے کے لیے تقریباً 1500 ایکڑاراضی خرید چکی ہے۔میاں کاشف اشفاق
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں صنعتی شعبے کے مثبت رجحان اور ترقیاتی کاموں کو سراہا