Cm Punajb meet with speaker Punjab assembly

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے
سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا
ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا
نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی
تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو: چودھری پرویزالٰہی
ملاقات میں 2 ستمبر کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے زیر تکمیل کام جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق
صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار
مسلم لیگ (ق)کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔عثمان بزدار
اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔عثمان بزدار
تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔عثمان بزدار
موثر پالیسیوں کے تحت کورونا کا پھیلاؤ رکا ہے۔عثمان بزدار
محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔عثمان بزدار
اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔عثمان بزدار
آج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔عثمان بزدار
سپیکر پرویزالٰہی نے دو برس کے دوران پنجاب اسمبلی کی کا رروائی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا ہے۔عثمان بزدار
سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جا ے گا۔عثمان بزدار
صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ عثمان بزدار