Maulana Tahir Mahmood Ashrafi, Chief of Pakistan Ulema Council called on Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات
مولانا طاہر محمو داشرفی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مولانا طاہر اشرفی کو حکومت پنجاب کے چیدہ چیدہ منصوبوں سے آگاہ کیا
حکومت پنجاب صوبے میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کے کردار کی معترف ہے۔عثمان بزدار
علماء کرام نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کے سدباب کیلئے بھرپور تعاون کیا۔عثمان بزدار
انتہاپسندی کے خلاف نظریاتی جنگ میں علماء کا کردار لائق تحسین ہے۔عثمان بزدار
سوشل میڈیا پر کسی کو فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عثمان بزدار
علماء و مشائخ سے ملاقات او رمشاورت کو اعزاز سمجھتا ہوں۔عثمان بزدار
پنجاب میں محکمہ اوقاف کو بہتر اور فعال بنایا جا رہا ہے۔عثمان بزدار
مدارس کے طلباء اور اساتذہ کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار