Punjab police take control of Lahore-Sialkot motorway after raping woman on motorway near Gujjarpura

گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بعد پنجاب پولیس نے لاہورسیالکوٹ موٹروے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا۔
پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ایس پی یو اورپی ایچ پی کے 250 اہلکار تعینات ہوں گے جو پیٹرولنگ اور سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پولیس موٹروے پر سیکیورٹی دے گی۔
آئی جی پنجاب کے احکامات کے بعد ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت شروع کردیا۔
خاتون سے زیادتی کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس کا مؤقف تھا کہ ایسٹرن بائی پاس کا کنٹرول ان کے پاس نہیں۔
ایسٹرن بائی پاس کو ایک سال قبل آپریشنل کیا گیا تھا جو کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج تک جاتا ہے۔
واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔
موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے اور شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکووں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکووں نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا، گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے۔
موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔
مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی جواب نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب مسلح افراد ایک گاڑی کے شیشے توڑ کر خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور پھر اسے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہ

Altaf
This website is managed by Image Proud. Image Proud Inc is a 1 years old Entertainment Company that has been made for helping the people to laugh all over the worldwide. Our motive to educate people about laughter and another issue.