Residents of Liaquatabad FC area protested against the announcement of evacuation of houses after the announcement of operation against encroachments in Karachi.

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد لیاقت آباد ایف سی ایریا میں گھر خالی کرنے کے اعلانات پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔
ڈی سی سینٹرل نے صبح سات بجے تک گھر خالی کرانے کا اعلان کیا جس کے خلاف علاقے کے افراد نے مظاہرہ کیا اور ناظم آباد اور لیاقت آباد کے درمیان ٹریفک معطل کر دی۔
پولیس اور سندھ حکومت نے بعد میں واضح کیا کہ آپریشن رہائشی نہیں کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوئے اور ٹریفک بحال کیا گیا۔
احتجاج ہوتے ہی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ کسی کا گھر نہیں گرایا جائے گا، آپریشن کمرشل تجاوز

ات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں لیاقت آباد ایف سی ایریا میں علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے معاملے پر سیاسی جماعتو

ں نے اظہار تشویش کیا ہے۔

کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع

ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کے اطراف اور دیگر سرکاری املاک پر رہائش پذیر عوام کو متبادل جگہ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جس طرح لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر سے پہلے بھی متاثرین کو زر تلافی اور متبادل جگہ فراہم کی گئی تھی اسی طرح نالوں کے اطراف رہائش پذیر خاندانوں کو بے گھر کرنے سے پہلے انہیں کم از کم متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد ہی تعمیرات توڑنے کا سلس

لہ شروع کیا جائے۔
سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے گجر نالہ کے اطراف آپریشن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے لوگوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ حکومت بلا تفریق تمام اضلاع میں انسداد تجاوزات آپریشن کو یقینی بنائے لیکن تجاوزات مسمار کرنے سے پہلے مکینوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔
ترجمان پاک سر زمین پارٹی نے بھی کراچی کے کچھ علاقوں میں گھروں کو منہدم کرنے کے مبینہ اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اعلانات کو کراچی کے خلاف سازش سمجھتے ہیں اور حکومت سندھ نالوں کے ارد گرد غیر قانونی آباد خاندانوں کو تین مختلف علاقوں میں 100 گز زمین اور ایک لاکھ روپے فراہم کرے۔

Altaf
This website is managed by Image Proud. Image Proud Inc is a 1 years old Entertainment Company that has been made for helping the people to laugh all over the worldwide. Our motive to educate people about laughter and another issue.