TIPS and Other Information in Urdu 2020

Tiddi Dall Sefety TIPS and Other Information in Urdu 2020

Tiddi Dall Sefety TIPS and Other Information in Urdu 2020

Locust

ٹڈی دل(مکڑی) یاد رکھنے کی باتیں

اس وقت پورے ملک میں خاص طور پر بلوچستان اور پنجاب میں ٹڈی دل بہت ذیادہ تعداد میں موجود ہے۔
جنوبی پنجاب میں اس کے کافی سارے جھنڈ مختلف اضلاع میں موجود ہیں۔

 ٹڈی دل کو دیکھتے ہی کہ دینا کہ حملہ ہو گیا ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔ حملہ کا مطلب ہے ٹڈی دل کا کسی جگہ بیٹھ جانا۔

 ٹڈی دل اجالے میں(دن کی روشنی میں) سفر کرتی ہے اور ایک دن میں 150 سے 250 کلومیٹر کا سفر کر لیتی ہے۔
اب ایک آدمی نے صبح 10 بجے ٹڈی دل کا جھنڈ دیکھا تو وہ یہ نہیں کہ سکتا کہ میرے علاقے میں ٹڈی دل کا حملہ ہو گیا ہے کیونکہ ٹڈی دل نے تو ابھی 200 کلومیٹر آگے جا کر بیٹھنا ہے۔

 ٹڈی دل پر سپرے صرف بیٹھی ہوئ حالت میں ممکن ہے۔ اس کیلئے شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کا وقت ہے کہ ہم نے اس دوران سپرے کرنا ہے۔

TIPS and Other Information in Urdu 2020
Tiddi Dall Sefety TIPS and Other Information in Urdu 2020

 ٹڈی دل ایک صحرائ کیڑا ہے اس لئے ویرانے میں موجود درختوں اور جھاڑیوں پر بیٹھنا پسند کرتی ہے۔
اگر فصلات والے علاقے میں شام ہو جائے تو یہ تیل دار فصلات پر بیٹھنا پسند کر رہی ہے۔
جیسے کپاس، سورج مکھی وغیرہ کو بہت پسند کر رہی ہے اور کافی نقصان کر رہی ہے۔

Tiddi Dall Sefety TIPS

کسان بھائیوں اور دوستوں سے التماس

ٹڈی دل کا جھنڈ دیکھتے ہی محکمہ زراعت یا کسی بھی محکمہ جس کے کسی ملازم کا فون نمبر آپ کے پاس ہو فوری اطلاع دیں۔
یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 080017000 پر
یا PDMA کی ہیلپ لائن 1129 پر اطلاع دیں۔

اطلاع دینے کا طریقہ

اس وقت ٹڈی دل کا ایک بڑا جھنڈ فلاں جگہ سے گزر رہا ہے۔ اس کی چوڑائ تقریبا اتنی ہے جیسے 5 کلومیٹر۔ اس کی لمبائ تقریبا اتنی ہے جیسے 12 کلومیٹر۔ اس کی سمت شمال مغرب یا جو بھی ہو۔

انتہائ اہم معلومات

1: یاد رہے کہ دن 10 بجے سے لے کر دن 3 بجے تک جھنڈ کی چوڑائ کم ہوتی ہے اور لمبائ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دن 3 بجے کے بعد جھنڈ کی چوڑائ زیادہ ہو جاتی ہے اور لمبائ کم ہو جاتی ہے۔
جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو یہ ویرانے کی طرف یعنی آبادی سے دور چلی جاتی ہے۔

2: درختوں، جھاڑیوں اور پودوں پر بیٹھتی ہے اور ساری رات ان کے پتے کھاتی ہے۔ جب پیٹ بھر جاتا ہے تو بھی پتوں کو کاٹ کاٹ کر نیچے گراتی رہتی ہے۔
جب سورج کی روشنی اس پر پڑتی ہے تو یہ دھوپ سینکنے کیلئے درختوں اور پودوں سے نیچے اتر آتی ہے اور جو بھی فصل وہاں پر موجود ہو اسے تہس نہس کر دیتی ہے۔

3: جب سورج کی روشنی تیز ہو جاتی ہے تو یہ اڑ جاتی ہے اور اپنا سفر پھر سے شروع کر دیتی ہے۔
یاد رہے کہ جب تک سورج کی روشنی اس پر نہیں پڑے گی یہ اپنی جگہ سے نہیں ہلے گی۔ چاہے 7 دن بادل رہیں یہ اپنی جگہ پر بیٹھی رہے گی۔
4: * اگر دن کے وقت کسی علاقے میں بیٹھ جائے تو اسے اپنی فصلات سے دور رکھنے کیلئے بہت ذیادہ شور پیدا کریں۔ ڈھول، ٹین کا بجانا کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔
اپنی فصل کے قریب دھواں پیدا کرنے سے بھی ٹڈی دل اڑ جاتی ہے*

5: اگر رات کو آپ کی فصل پر بیٹھ جائے تو لیمبڈا سائ ہیلو تھرین کا سپرے کریں۔
5۔2 فیصد ای سی بحساب 3 ملی لیٹر فی لیٹر پانی۔
10 فیصد ای سی بحساب 1 ملی لیٹر فی لیٹر پانی۔

نوٹ

ہر ضلع میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں ریڈ الرٹ ہیں اور اطلاع ملتے ہی رات کو موقع پر پہنچ جاتی ہیں۔ محکمہ کے پاس مشینری بہت کم ہے اور ٹڈی دل کا ایک جھنڈ میلوں تک پھیلا ہوا ہوتا ہے۔
ساری رات سپرے کرنے کے باوجود صرف 5 سے 10 فیصد جھنڈ ہی سپرے ہو پاتا ہے۔
پورا پاکستان ہمیں پتا نہیں کیا کیا کہہ رہا ہے۔ میری صرف اتنی سی التجا ہے کہ جس ضلع میں محکمہ زراعت کی ٹیم سپرے کر رہی ہو، اس جگہ صرف شغل کیلئے ہی سہی ضرور جایا کریں
معلوم ہو جائے گا کہ مکڑی کا جھنڈ کتنا بڑا ہے اور ٹیم کے پاس مشینری اور لیبر کتنا ہے۔

Tiddi Dall Sefety TIPS

Latest Job in Lahore 2020:Click Here

Latest Government Jobs: Click Here

May 2020 Private Jobs: Click Here

More City Wise Jobs: Click Here

For Location Jobs: Click Here

Beautiful Short Stories Jobs: Click Here

Job in Rawalpindi 2020

Army jobs in Pakistan

Internships 2020

Android / IOS Jobs 2020

Backend Jobs 2020

Frontend Jobs 2020

SEO jobs

Desktop Apps Jobs 2020

Digital Marketing Jobs 2020

WordPress jobs 2020

Marketing Jobs 2020

The Jobs Opportunities and All other information provided by Imageproud.com are collected from various websites and other social platforms like Twitter, Facebook, LinkedIn, The News, Dawn & The Nation. Our aim is to facilitate all our visitors from various cities in Pakistan and all around the world. By providing them with all job opportunities and other information on a single website. This is done as a public service in good faith and we are not responsible for any incorrect, false, or misleading advertisement.

For more Government and Private jobs please visit our Imageproud website.

Waheed
This website is managed by Image Proud. Image Proud Inc is a 1 years old Entertainment Company that has been made for helping the people to laugh all over the worldwide. Our motive to educate people about laughter and another issue.